لائیو سٹاک فارمرز کارڈ کا اجرا 5دسمبر سے شروع ہو چکا ہے ،ڈاکٹر مطیع الاسلام

 لائیو سٹاک فارمرز کارڈ کا  اجرا 5دسمبر سے شروع ہو چکا  ہے ،ڈاکٹر مطیع الاسلام

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ۔

سکیم لائیو سٹاک فارمرز کارڈ کا اجراء باقاعدہ 5 دسمبر سے ھوچکا ھے اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے والے فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ تقسیم ہوچکے ھیں اس سکیم کے تحت ونڈا، سائلیج مرچنٹس کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ھے لائیو سٹاک کارڈ ھولڈر فارمرز اپنے کٹوں اور بچھڑوں کے لیے مقرر کردہ مرچنٹس سے حکومت کے مقرر نرخ کے مطابق ونڈا، منرل مکسچر، سائلیج حاصل کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مطیع الاسلام نے کہا کہ اگر کوئی بھی مرچنٹس دکاندار سائلیج، منرل مکسچر یا ونڈا لائیو سٹاک ھولڈر فارمرز کو غیر معیاری یا مقرر کردہ نرخ سے مہنگے داموں فروخت کرے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں