عارضی اور مستقل تجاوزات ختم ، فٹ پاتھ ایریا واگزار

 عارضی اور مستقل تجاوزات ختم ، فٹ پاتھ ایریا واگزار

میانوالی (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹی ایم اے عملہ نے میانوالی شہر کے مختلف علاقوں میں ۔

تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ جس میں لاری اڈہ،وتہ خیل چوک تا گلبرگ چوک کو عارضی اور مستقل ناجائز تجاوزات سے فٹ پاتھ ایریا کو واگزار کرایا گیا۔اس موقع پر ڈی ٹی او میانوالی طیب علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اینٹی انکروچمنٹ کیمپین کے پیش نظر کسی کو بھی شہریوں کے راستے کا حق سلب نہیں کرنے دیا جاے گا۔اور ایسی عارضی ریڑھیاں،پھٹے جو وقت کے ساتھ ساتھ پکا ٹھیئہ بنا لیتے ہیں اور پکی تعمیرات کر کے اپنا حق سمجھنے لگ جاتے ہیں ایسے ٹھیؤں کی نشان دہی کر کے سرکاری روڈ کا احاطہ واگزار کرایا گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی بحال ہو۔ بلاتفریق کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ٹریفک وارڈن رفیع اللہ خان ڈی ٹی او کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں