ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر امیر سلطان ہطار انتقال کر گئے
بھیرہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی بھیرہ کے بلڈنگ انسپکٹر تنویر سلطان ہطار اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول لوکڑی ہطار ارشد سلطان ہطار کے والد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر امیر سلطان ہطار انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ لوکڑی ہطار میں ادا کی گئی۔۔۔
جس میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کے انتقال پر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ سید محمد زوہیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ غلام صفدر گوندل انکروچمنٹ انسپکٹر مظہر اقبال ملک احسن رضا محمد رضوان عطاالرحمن اقبال چوہدری محمد اکرم گادی خواجہ کامران نسیم مہر محمد بلال طاہری و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔