لائل پور میوزیم میں یوم قائد پر کیک کاٹنے کی پروقارتقریب

لائل پور میوزیم میں یوم قائد پر کیک کاٹنے کی پروقارتقریب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لائل پور میوزیم فیصل آباد میں یوم قائد پر کیک کاٹنے کی پروقارتقریب منعقد ہوئی،ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے۔۔۔

 کہ ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنایا جائے ۔قائد ملت کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب میں لائل پور میوزیم کے آفیسرز شہناز محمود،نبیلہ تبسم،سدرہ شاہ، ساجد ستار،میوزیم کا دیگرعملہ، آرٹسٹ اورشعبہ طب سے تعلق رکھنے والے مہمان شریک تھے ۔ ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا نے شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹااور اس موقع دعائیہ تقریب ہوئی جس میں ملکی خوشحالی و ترقی اور امن کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر لائل پور میوزیم نے مزید کہا کہ ہم بابائے قوم قائد ملت کی انتھک محنت، جد و جہد، دانشمندی اور بے لوث قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہم آج آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں