خستہ حال سیوریج نظام ، اسلام پورہ کی گلیوں میں پانی

خستہ حال سیوریج نظام ، اسلام پورہ کی گلیوں میں پانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی غلط منصوبہ بندی اور عدم توجہی ، خستہ حال سیوریج نظام کے باعث گندا پانی اسلام پورہ کی بیشتر گلیوں میں جھیلوں کا منظر پیش کر رہا ہے۔۔۔

کھلے مین ہولز سے حادثات میں روز با روز اضافہ سے علاقہ کے مکینوں میں اضطراب پایا جانے لگا،لوگوں کو آمدو رفت اور نمازیوں کو مسجد میں جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اور موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقت توجہ دیکر سیوریج کا فوری بندوبست کریں اور گلیوں کے سیوریج نظام کی مین لائن سے پانی کو منسلک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں