موسم سرما :نزلہ‘ کھانسی‘ زکام‘بخاراور جسم درد کی شکایات

موسم سرما :نزلہ‘ کھانسی‘ زکام‘بخاراور جسم درد کی شکایات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد بلال نے کہا ہے کہ موسم سرما کیساتھ ہی نزلہ۔

، کھانسی، زکام،بخاراور جسم درد کی شکایات بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں، امرض سے محفوظ رہنے کیلئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں، پیاس بجھانے کیلئے نیم گرم پانی کا استعمال کیا، بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر باہر جائیں تو مکمل احتیاط سے نکلیں انہوں نے کہا کہ بازاری کھانے گلے کی خرابی کا سبب بنتے ہیں اور اس موسم میں گلے کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں جس سے بخار جسم درد ہونا معمول ہے ، لہذا شہری تھوڑی سی احتیاط کرکے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں