7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج کر لیا گیا

7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سات سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دو اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

، پولیس کے مطابق الفضل ٹاؤن کے مظہر نے ساتھی کے ہمراہ محلے دار کی بیٹی 7 سالہ (ح) کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کے شور واویلہ پر لوگوں کو آتا ہوا دیکھ کر بھاگ نکلے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں