جوہر آباد میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا

جوہر آباد میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے افسروں کی عوامی مسائل سے مسلسل چشم پوشی کے باعث جوہر آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ ہو گیا۔۔۔

شہر کی کی گلیاں اور سڑکیں اُبلتے ہوئے گٹروں سے نکلنے والی گندگی اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں اور چوکوں چوراہوں ، بازاروں اور محلوں میں جا بجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں جنہیں اٹھانے والا کوئی نہیں ، بلدیہ جوہر آباد کی چیف آفیسر حرا جاوید اور سب انجینئر نے بلدیہ کے سینٹری سٹاف کو صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور سیوریج لائنوں کی بلاکج ختم کرنے کا ٹاسک دینے کی بجائے دیگر غیر ضروری کاموں میں الجھا ر کھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بنی ہو ئی ہے جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جوہر آباد کی میونسپل انتظامیہ کو شہر میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کا پابند بنایا جائے ، اس ضمن میں جب بلدیہ جوہر آباد کے حکام سے تو رابطہ کیا گیا تواُنھوں نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ سینٹری سٹاف سے کس وقت کیا کام لینا ہے ، جب فرصت ملی تو کوڑے کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیر اٹھوا لئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں