کاروباری لین دین ،شہری کیساتھ 1کروڑ 20لاکھ کا فراڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھوکہ دہی او ر فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد افضل سے احتشام نے۔
1 کروڑ 20 لاکھ روپے ،137 شمالی کے اﷲ بخش سے کلیم یونس نے 26 لاکھ روپے ،سول لائن کے قیصر عبا س سے محمد شہزاد نے 50 لاکھ روپے ،نواحی اشرف کالونی کے محمد ذاکر سے اﷲ دتہ نے 5 لاکھ روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد عمر سے عمران نے 15 لاکھ روپے ،یونیورسٹی روڈ کے فہیم سے رابعہ بتول نے 6 لاکھ روپے کی رقوم جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا کر خرد برد کرلی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔