تاجروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی پر توجہ دے رہی ہے۔۔۔
تاجروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے تاجروں کو بھرپور ریلیف ملے گا ، بہت جلد کم آمدنی والے لوگوں کو گھروں کی سہولت میسر آئیگی بلکہ معیشت کا پہیہ بھی چلے گا اور نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع میسر آئینگے حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں اٹھایا گیا ۔