حکومت نے اقتدار سنبھال کرعوامی خدمت کے بجائے اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دی، شفقت اعوان

 حکومت نے اقتدار سنبھال کرعوامی  خدمت کے بجائے اپنے کیسز ختم  کرنے پر توجہ دی، شفقت اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک شفقت اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی خدمت کی بجائے اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دی۔۔۔

 جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر دیوالیہ پن کی جانب گامزن ہے جس کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں اس حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، حکمرانوں نے اقتدار کیلئے ملکی بنیادوں کو کمزور کیا اب عوام جان چکے ہیں کہ ان کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ عمران خان ان کے ذہنوں پر اس قدر سوار ہوچکا ہے کہ ہر کام میں عمران خان کا نام عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، حکمرانوں کو قبل از وقت انتخابات کی طرف آنا ہوگا عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور وہ عوام کیلئے سوچتے ہیں جبکہ حکمران اپنی کرپشن بچانے کی طرف توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں