ڈپٹی کمشنر کا بھاری گاڑیوں پر زائد لوڈ کا سخت نوٹس ،کارروائی کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے بھاری گاڑیوں پر زائد لوڈ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے۔۔۔
کہ لوڈ ایکسل پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ٹرانسپورٹ اور ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بالخصوص دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی بھاری گاڑیوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، جبکہ جاری ہدایت نامہ میں ڈی سی نے اہم شاہراہوں پر ایکسل لوڈ کے حوالے سے سائن بورڈز نصب کرنے کی ہدایت بھی کی۔