میونسپل کارپوریشن نے پارکنگ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کچہری بازار امین بازار سٹی روڈ فیصل بازار آ زاد روڈ پرائیویٹ سکولز ،کالجز ،اکیڈمیز اور ہسپتالوں کے باہر لگائے جانے والے پارکنگ سٹینڈ ز کی فیس کو ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے۔۔۔
حکومت سے پارکنگ فیس کا گزٹ ڈی نوٹیفائیڈ کرنے کی اعلی حکام کو سفارش کردی ہے ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر پارکنگ سٹینڈ فیس عائد کی تھی اور اس سلسلے میں ٹھیکہ بھی الاٹ کیا گیاتھا لیکن تاجروں کے عدم تعاون اور ٹریفک پولیس کی مداخلت پر ٹھیکیدار ٹھیکہ چھوڑ کر چلا گیا جس پر کمشنر سرگودھا نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے پارکنگ سٹینڈ فیس ختم کرنے کی سفارش کی، کمشنر سرگودھا/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے پارکنگ سٹینڈ فیس ختم کر کے حکومت کو گزٹ نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائڈ کرنے کی سفارش کی ہے ۔شہریوں نے پارکنگ فیس ختم کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق پورے ریجن میں کیا جائے۔