نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم : ایکسائز ملازمین کی اتوار کی چھٹی بند

نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم : ایکسائز ملازمین کی اتوار کی چھٹی بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حکام نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں محکمانہ ریکوری مایوس کن ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو مہم تیز کرنے اور نا دہندگان کی پراپرٹی سیل کرنے کے لیے۔۔۔

 اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اوراس ضمن میں ملازمین کی اتوار کی چھٹی بھی بند کر دی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودہا ڈویژن میں محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے ہدف کے مقابلہ میں 31 دسمبر تک مجموعی طور پر 30 فیصد ریکوری کی ہے ،جس پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر کے متعلقہ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کر کے رپورٹ ارسال کریں، عملہ کو دوران مہم اور روڈ چیکنگ یونیفارم پہننے اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی کانسٹیبلان کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بغیر منظور شدہ فینسی نمبرپلیٹ رکھنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لینے کا کہا گیا ہے سیکرٹری ایکسائز نے ملازمین کی خالی آسامیوں کی مفصل رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں