پولیس میں بھرتی کیلئے فارم وصولی کا عمل آسان بنانیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں بھرتی کے پہلے مرحلہ کے انتظامات کو چیک کرنے کے لیے ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے تھانہ صدر کا دور ہ کیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو فارم وصولی کے عمل کو آسان اور مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ،ڈی پی او نے بھرتی فارم جمع کروانے والے امیدواران سے بھی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں بھرتی بغیر کسی سفارش اور مکمل میرٹ پر کی جائے گی، امیدواران کسی بھی شخص کے جھانسے میں نہ آئیں، کسی بھی شخص کی طرف سے بھرتی کے لیے رشوت مانگنے کی صورت میں فوری 15 یا مجھے ڈائریکٹ اطلاع دیں، آپ اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھتے ہوئے بھرتی کے تمام مراحل میں کامیاب ہوکر پولیس فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔