آلودہ اچار،ناقص دودھ،سوئیاں،مصالحہ جات وغیر ہ تلف

میانوالی (نامہ نگار )صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ ڈپٹی کمشنر خالدجاوید کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصر کے خلا ف گزشتہ۔۔۔
ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 21280 لٹرودھ کو چیک کیاگیا۔ مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت36 کلوگرام آلودہ اچار،30 لٹر ناقص دودھ،44 کلوگرام ناقص سوئیاں، 27.5کلوگرام ممنوعہ کھانے کی اشیاء،11.5 کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء، 1.5کلوگرام زالمیعاد مصالحہ جات،4.8کلوگرام زالمیعاد چائے اور 13لیٹر،زالمیعاد مشروبات کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر215000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔