شبیر ٹاؤن میں سیوریج نظام خراب ، لو گوں کو مشکلات

شبیر ٹاؤن میں سیوریج نظام خراب ، لو گوں کو مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شبیر ٹاؤن میں سیوریج نظام کی بد ترین بندش نے علاقہ کے مکینوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ،ملک الہی بخش، سلیمان، عبدالرحمان ،محمد سرفراز ،محمد الطاف محمد یاسین و دیگر نے سی او کارپوریشن سے رجوع کرتے ہوئے بتایا۔۔

 کہ مین ہولز کی صفائی نہ ہونے کے باعث پورا علاقہ تعفن سے بھرا پڑا ہے ، عملہ کی جانب سے پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے کی وجہ سے شکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، کارپوریشن حکام کو بھی آگا کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، جس کی وجہ سے لوگ انتہائی اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں