تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلدیاتی اداروں سے رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہری اور دیہی علاقوں میں نشیبی ایریاز میں اوور فلو پانی کے راستوں میں تجاوزات کے جلد از جلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے۔۔
بلدیاتی اداروں کے سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں 15 سو سے زائد مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ،جہاں موجود تجاوزات ممکنہ نقصانات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہیں، ڈائریکٹر ٹیکنکل پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ دیگر اداروں کے ذریعے تجاوزوات کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔