حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ،ملک شفقت اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک شفقت اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔۔۔
جس کا خمیازہ عوام کو آنیوالے دنوں میں بجلی’ گیس’ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بھگتنا پڑیگا عمران خان کو نااہل کرنے کے چکر میں عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ان حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے قوم کو گروی رکھنا افسوسناک ہے ، پہلے عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے تمام قوتوں نے اپنا کردار ادا کیا جس کے بعد قومی خزانے کو جس بے دردی کیساتھ لوٹا گی۔ ا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں پاکستان میں ڈالر آ نہیں رہے بلکہ پاکستان سے ڈالر باہر جارہے ہیں ملک کو مشکلات میں ڈال کر کپڑے بیچ کر آٹا فراہم کرنیوالا وزیر اعظم ایک دن بھی بیمار نہیں پڑا ، جونہی حکومت جائیگی ان کے کیس کھلیں گے انہیں ملک بھر کی تمام بیماریاں لاحق ہوجائینگی یہ بزدل عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوکر بھی عمران خان کے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں۔