نجی عمارتوں میں سرکاری دفاتر کے معاہدوں کی تفصیل طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لاء اینڈ ہاؤسنگ آفیسر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پرائیویٹ جگہوں و عمارتوں میں قائم سرکاری دفاتر کے۔
معاہد ہ جات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے جاری ہدایت نامے میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ مناسب طریقہ کار اختیار نہ کرنے سے مالکان کی طرف سے آئے روز کلیم بھجوا دیئے جاتے ہیں، آئندہ سے اس قسم کی پریکٹس ختم کرنے اور کرایہ جات کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نئے بننے والے دفاتر یا سکولوں کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کو ترجیح دینے اور انتہائی ضرورت پڑنے پر جگہیں یا عمارتیں کرایہ پر حاصل کرنے کی بجائے خرید نے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔