سبزیاں سستی ،گھی،دالیں،چاول ،چینی مہنگی ،شہری پریشان

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) سبزیاں سستی ہوگئیں،گھی،دالیں،چاول ،چینی کی قیمتیں برقرار،شہری پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
مڈھ رانجھا او رگردونواح میں جہاں سبزیاں سستی ہونے پر شہری خوش ہیں، وہاں ہی روز مرہ میں استعمال ہونیو الی کریانہ کی اشیاء گھی،دالیں،چاول ،چینی مہنگے داموں ملنے پر پریشان بھی ہیں۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب مہنگے داموں سامان خرید کرلاتے ہیں تو لاگت سے کم قیمت پر گاہکوں کوکس طرح فروخت کرسکتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔