درجن سے زائد دوکانیں سیل ، پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او کارپوریشن حافظ عمر فاروق نے انکروچمنٹ افسران کے ہمراہ اندرون شہر مختلف بازاروں میں تجاوزات آپریشن کلین اپ کی خود نگرانی کی۔۔۔
اس دوران محمدی بازار، ریل بازار، اردوبازار اور ملحقہ شاپنگ پلازہ کی درجن سے زائد دوکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں اور بھاری مالیت کا سامان قبضہ میں لے کر کارپوریشن کے سٹور میں ضبط کرلیا گیا اس موقع پر حافظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ آپریشن کلین اپ ہر صورت میں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔