سرگودھا شاہینوں کا شہر ،مین سٹیک ہولڈر تاجر ہیں ،کمشنر

سرگودھا شاہینوں کا شہر ،مین سٹیک ہولڈر تاجر ہیں ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ملک جہاں زیب خان اعوان نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا شاہینوں کا شہر ہے۔۔۔

 اور اس کے مین سٹیک ہولڈر تاجر ہیں تاجروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ سرگودھا حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بن سکے سیوریج پینے کیصاف پانی صحت و صفائی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے مگر اس میں تاجر برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تجاوزات کے حوالہ سے شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس میں تاجروں کا تعاون خوش آئند ہے امید ہے کہ بدلتا ہوا سرگودھا عنقریب شہریوں کو نظر آئے گا سرگودھا کو قائم ہوئے 122 سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس کے مسائل بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ زیادہ ہو رہے ہیں جس کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ کی پوری مشینری حرکت میں ہے اور انشائاﷲ تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے ان مسائل پر قابو پائیں گے اس موقع پر ناصر محمود سہگل ،نعیم اسلم کپور ،نعیم سرور بسرا،میاں محمد عمران ،خواجہ محمد نعیم ،خواجہ محمد عمر ،شفیق الرحمن سمیت دیگر تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں