احترام رمضان آرڈینس کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں احترام رمضان آرڈینس کی کھلے عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔۔۔
سرکاری طور پر ہسپتالوں’ریلوے اسٹیشن’ بس و ویگن اڈوں پر مسافروں اور مریضوں کی سہولت کیلئے ہوٹل یا کنٹین کھلے ہیں مگر ان مقامات پر روزہ خوروں کو کھانا’ چائے اور دیگر لوازمات کی سہولت میسر ہے ’ اورروزہ خوروں سے منہ مانگے پیسے بھی وصول کیے جا رہے ہیں’ شہر کے بیشتر مقامات پر 2اور 3بجے کے درمیان ہی پکوڑے ’ سموسے ’ جلیبیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری اورفروخت شروع ہو جاتی ہے ’ اس طرح نا صرف شہر میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ شہر بھر میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت بھی عروج پر ہے ۔ ایسے ہوٹل مالکان کی چاندی بنی ہوئی ہے جو دن کے وقت اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔