2 ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تعمیراتی محکموں کی 2ترقیاتی سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے ۔ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہاڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید صولت رضا اور ایس اے بلڈنگ امانت علی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈی ڈبلیو پی نے بحالی واٹر سپلائی سکیم بھیرہ اور سٹاف کالونی سلانوالی کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ۔ کمشنر نے دونوں سکیموں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کے علاوہ تعمیراتی محکمو ں کو سکیمیں شفاف انداز میں جلد مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے سٹاف کالونی کی رہائشگاہیں میرٹ پر افسران اور ملازمین کو الاٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اورکوالٹی میٹریل کااستعمال یقینی بنایا جائے۔