کمشنر سرگودہا کا اجلاس ، اگلے ماہ اجتماعی شاد یوں کی منصوبہ بندی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایجنڈا ایٹمز بارے چاروں ڈپٹی کمشنروں نے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر کو بتایا گیا۔۔۔
کہ وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں درخواستوں کی وصولی اور تحصیل ویری فیکیشن کمیٹیوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ سرگودہا ڈویژن میں اگلے ماہ اجتماعی شادیاں کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اجلاس کو سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی نے میٹرک کے جاری امتحانات بارے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ انٹر کے سالانہ امتحان کے انعقاد کے انتظامات بھی شروع کر دئے گئے ہیں،اجلاس میں چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر کمشنر نے چھوٹے دکانداروں کے ساتھ بڑے مالز کے خلاف کار روائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سپر سٹور و مالز پر ڈی سی کاونٹر موجود ہونا چاہیے جہاں ضروری اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں ستھرا پنجاب کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کو دو یوم میں ڈویژن بھر میں آپریشن کو سٹریم لائن کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود ، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران ، تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری ابو الحسن نقوی ، کنٹرولز امتحانات ریاض قدیر بھٹی ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی کے ڈپٹی کمشنروں اور بھکر کے اے ڈی سی آر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔