حکومتی پالیسیوں کیخلاف محکمہ صحت کے ملازمین سراپا احتجاج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)حکومت پنجاب کی مبینہ ناروا پالیسیوں کیخلاف محکمہ صحت کے ملازمیں سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔
ہفتہ کے روز پنجاب ہیلتھ اینڈ گرینڈ ہیلتھ الائینس ضلع خوشاب کی کال پر ضلعی دفتر صحت جوہر آباد سے ہیلتھ این د گرینڈ ہیلتھ الائینس کے ضلعی صدر ملک محمد اشرف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں میڈیکل پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف کے علاوہ محکمہ صحت کے سپورٹینگ سٹاف ایپکا کے کے مقامی عیدیداران و ممبران نے بھی شرکت کی ، شرکائے ریلی نے محکمہ صحت کے ملازمیں کیخلاف اٹھائے جانیوالے ناروا اقدمات کی خلاف شدید نعرہ بازی کی انہوں نے پلے کارڈز اٹھا ر رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، ریلی ہسپتال روڈ کالج چوک ، جہاز چوک سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد کے سامنے پہنچ کر ختم ہوئی ۔