بھیرہ کے رہائشی پاکستانی ڈپلومیٹ نے امریکہ میں 2ایوارڈ جیت لئے

بھیرہ(نامہ نگار )امریکہ میں ہونے والے بیسٹ ڈپلومیٹ کے مقابلہ میں پاکستانی ڈپلومیٹ عبدالرحمن نے 2 ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے ۔
ڈپلومیٹ عبدالرحمن بھیرہ کے نواحی علاقہ رتو کالا سے تعلق رکھتے ہیں ان کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری ندیم افضل چن ،خواجہ زاہد نسیم ،محمد اجمل گوندل ،خالد محمود آرائیں ،ملک انتسام بلال نے عبدالرحمن کو مبارک باد دی ہے ۔