نوشہرہ پولیس نے دوران گشت دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدا یت پر چلائی جانیوالی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے ۔
دوران نوشہرہ پولیس نے دوران گشت دو افراد سے ناجائز اسلحہ 2تیس بور پسٹل اور 6کارتوس برآمد کر لئے ، ملزمان کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔