ڈپٹی کمشنر بھکر کا صبح سویرے شہرکا دورہ،صفائی کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر بھکر کا صبح سویرے شہرکا دورہ،صفائی کا معائنہ کیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جاری کلین آپریشن کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا صفائی ستھرائی کے جاری کاموں کے جائزہ کیلئے صبح سویرے شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھکر کی انتظامیہ سے ورک پلان پر تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔عید الفطر کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔شہریوں کو کلین آپریشن کے ذریعے نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھکر شہر میں صاف شفاف ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور محنت و لگن سے کام جاری رکھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں