ڈی پی او خوشاب کی ایک روز 2مواضعات میں کھلی کچہریاں مسائل اورشکایت سنیں

ڈی پی او خوشاب کی ایک روز 2مواضعات  میں کھلی کچہریاں مسائل اورشکایت سنیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے عوامی شکایات کے انکی دہلیز پر ازالہ کیلئے ایک ہی روز دو مواضعات چک 50اور چک54ایم بی میں کھلی کچہریاں لگائیں۔۔۔

 ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہریوں میں آنیوالے مرد و خواتین سائلوں کی شکایات سنیں ازالہ کیلئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اور ، تفتیشی افسران اور دیگر افسران کو احکامات جاری گئے ، کھلی کچہریوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اور خوشاب کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے سمٹ رہے ہیں ۔ ہیں،شہری بلا جھجک مسائل پیش کریں انشاء اﷲ ان کی ہر شکایت کا فوری ازالہ ہو گا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں