یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتما م سیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں  ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر  کے زیر اہتما م سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیر اہتما م موثر ہم آہنگی کی طاقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں تدریسی شعبہ جات کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں تدریسی ہم آہنگی، موثر ٹیم ورک اور اداراہ جاتی نظم و نسق پر تربیتی نشستوں کے انعقاد سے تعلیمی شعبہ جات کے کوآرڈینیٹرز کی انتظامی صلاحیتوں کو نکھارا گیا جبکہ تعلمی کو آرڈینٹیرز کے لیے یہ اس نوعیت کی دوسری ورکشاپ ہے ۔ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ڈائریکٹر اکڈیمکس ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی نے موثر تعلیمی انتظام کے موضوع پر گفتگو کی۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے مالیاتی نظم و نسق اور اورک کے ساتھ شعبہ جاتی ہم آہنگی کے موضوع پر بات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں