رمضان کے آخری 3، عیدکے ایام میں سکیورٹی بہتر بنانیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موجودہ ملکی صورتحال اور حساس اداروں کو موصول تھریٹس کے تناظر میں سرگودھا سمیت ریجن بھر میں رمضان المبارک کے آخری تین اور عید کے ایام میں سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ایڈمنسٹریشنز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر چاروں اضلاع میں سکیورٹی پلان پر نظر ثانی کی جائے اس سلسلہ میں حساس اداروں کی سکیورٹی آڈٹ رپورٹس کو مد نظر رکھ کا نقائص کو دو ر کرتے ہوئے بہتر سے بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، بالخصوص پرہجوم مقامات، اہم مساجدو تنصیبات کی سکیورٹی اور نگرانی کے عمل میں کوئی دقیقہ فرواگزاشت نہ رکھا جائے۔