قرآن ہی انسانیت کیلئے زندگی کابہترین نصاب ہے ، علامہ محمد ناصر مدنی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)روزہ اور قرآن دونوں قیامت کے روز انسان کے لیے باعث شفاعت ہوں گے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کی جائے کیوں کہ۔۔۔
یہ مہینہ دراصل قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن ہی انسانیت کے لیے زندگی کابہترین نصاب ہے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق اہلحدیث چک 91شمالی میں معروف عالم دین علامہ محمد ناصر مدنی نے درس قرآن کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولانا انجینئر محمد سلیم،حافظ عبادالسلام،مولانا محمد اسماعیل، پروفیسر عبدالغفار، قاری شہبا ز احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا علامہ ناصرمدنی کا کہنا تھا کہ نماز تراویح میں بہترین طریقے سے قرآن کی تلاوت ہوتی ہے مگر موبائل نے ہمیں اس سے دور کر دیا ہے ۔