سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ۔۔
،ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کنٹرول روم کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے شہر کی مختلف شاہراؤں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر جدید کیمروں کی تنصیب سے آنے اور جانیوالے افراد کی نگرانی کی جاسکے گی شہر کی مختلف شاہراؤں پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کیساتھ سٹریٹ لائٹ کو بھی بہتر کیا جارہا ہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہوتے ہی سرگودھا میں ای ٹکٹنگ چالان کا آغاز بھی کردیا جائیگا یہ الیکٹرانک ای ٹکٹنگ سسٹم لاہور’ اسلام آباد کی طرز پر ہوگا خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں’ موٹر سائیکلوں کے چالان بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کو روانہ کئے جاسکیں گے اور زیادہ خلاف ورزی پر چالان ہونے کی صورت میں لائسنس منسوخ بھی ہوسکیں گے ۔