چاند رات پر کاروباری مراکز میں پولیس تعینات:ڈی پی او

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں ماہ صیام کے دوران عوام کو محفوظ اور۔۔
پر امن ماحول میں عبادت الٰہی کے مواقع مہیا کرنے کیلئے پولیس کے مرتب کردہ ٹھوس حفاظتی پلان پر سو فیصد عمل در آمد کے بعد عید الفطر پر بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ، مساجد ، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کو الرٹ جائے گا ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ چاند رات کو خوشاب اور جوہر آباد سمیت ضلع کے تمام شہروں و قصبات کے کاروباری مراکز میں پولیس فورس تعینات ہو گی ، ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھیں گے حادثات کی روک تھام کیلئے خریداری مراکز کے داخلہ کے راستوں پر بیرئیر لگا کر گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دے جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں دور دراز کے علاقوں سے گھروں کو لوٹنے والے ملازمین اکثر ڈاکوؤں کے نشانے پر ہوتے ہیں اس صورتحال کے تدارک کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ راستوں کی کلیرنس کے ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔