یونیورسٹی آف سرگودھا کے 16 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

 یونیورسٹی آف سرگودھا کے 16 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز III کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے 16 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سے قبل یونیورسٹی آف سرگودھا کے 1464 طلبہ اس اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں جبکہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ حاصل کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد1480 ہو گئی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے طلبہ کو محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ترقی کی راہ میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی مہارتیں بھی حاصل کریں تاکہ ملک کی معاشی اور قومی ترقی میں عملی کردار ادا کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں