مسلم شیخ فیملی میں فائرنگ،روکنے والے 2محلے دار زخمی

مسلم شیخ فیملی میں فائرنگ،روکنے والے 2محلے دار زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)شاہوالاشمالی میں مسلم شیخ فیملی کے دو گروہوں میں فائرنگ، علاقہ میدان جنگ بن گیا ، فائرنگ رکوانے کی کوشش میں دو محلے دار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔۔۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہی فیملی کے دو گروپ میں فائرنگ رہی تھی کہ محلے دار خلیل اور یسیٰن انہیں روکنے کیلئے آگے بڑھے تو گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں فور ی طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد ریفر کر دیا گیاہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مضروب خلیل کی حالت تشویشناک ہے ، ادھر قائد آباد پولیس نے فائرنگ کرنیوالے حسنین وغیرہ کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں