بھلوال روڈ قبرستان میں قبضے اور پکی قبریں،نئی قبروں کیلئے جگہ ختم

بھلوال روڈ قبرستان میں قبضے اور  پکی قبریں،نئی قبروں کیلئے جگہ ختم

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )بھلوال روڈ قبرستان میں ناجائز قبضوں اور پکی قبروں کی بھرمار سے نئی قبروں کیلئے جگہ ختم ہو گئی۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے قبرستان کو ذاتی ملکیت سمجھ کر تعمیرات کر رکھی ہیں، جبکہ کئی قبروں پر دوبارہ تدفین کی جا رہی ہے ۔ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضے ختم کرائے جائیں، پکی قبروں پر پابندی لگائی جائے اور متبادل جگہ پر نیا قبرستان قائم کیا جائے ۔ مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں