غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ

 غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے پر  ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام کنٹریکٹرز پر واضح کر دیا گیا ہے۔۔۔

کہ تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹرز کے بل روک دیے جائیں گے اور انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی سول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میاں شوکت علی نے دورہ سلانوالی کے موقع پر تعمیراتی منصوبوں کی انسپیکشن کے موقع پر ٹھیکیداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بعض مقامات زیر تعمیر منصوبوں میں ٹیکنیکل غلطیوں کے شکایات وصول ہوئی تھی جنہیں دور کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں