ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی برا ئے پنجاب ہیو من کیپٹل انوسٹمنٹ کا ما ہانہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی برا ئے پنجاب ہیو من کیپٹل انوسٹمنٹ کا ما ہانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، فوکل پر سن صفدر خان نیازی، ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیٹر آئی ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکر ام اللہ خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد خان کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پر سن نے اے ڈی سی جی کو آغوش پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ گزشتہ ما ہ کے دوران 16 ہزار مستحق دودھ پلا نے والی اور حاملہ خواتین کے اکا ؤنٹس میں 6 کروڑ روپے کی رقم منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ارلی چائلڈ ایجو کیشن پروگرام کے تحت تین سے پا نچ سال تک کی عمر کے 15 ہزار سے زائد بچوں کا مختلف سکولوں میں داخلہ ہو ا جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔