منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے سرفراز سے آئس 200گرام،تھانہ سٹی پولیس نے شفقت سے چرس 540گرام،تھانہ صدر پولیس نے۔۔۔

 نذیر سے آئس 20گرام،تھانہ سٹی پولیس نے اکرم سے شراب 10لٹر،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے تصورسے کلاشنکوف ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ظہیر سے پسٹل 30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے درویش سے پسٹل 30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے احسان سے پسٹل 9mm،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راشد سے پسٹل 30بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عمران سے پسٹل 30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے آصف سے پسٹل 30بوراورتھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے شاویز سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں