شہر میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار، انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

 شہر میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار، انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کے صرافہ بازار ، امین بازار، اردو بازار،گولچوک، فیصل بازار، ریل بازار، کارخانہ بازار، محمدی بازار، مسلم بازار، آزاد روڈ،سٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں میں بجلی کے خطرناک طریقے سے لٹکتے ہوئے۔۔۔

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کے صرافہ بازار ’ امین بازار’ اردو بازار’ گولچوک’ فیصل بازار’ ریل بازار’ کارخانہ بازار’ محمدی بازار’ مسلم بازار’ آزاد روڈ’ سٹی روڈ سمیت دیگر بازاروں میں بجلی کے خطرناک طریقے سے لٹکتے ہوئے تاردرست نہ کئے جا سکے ،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ڈائریکشن کے مطابق افسران بالا نے مون سون کی آمد کے پیش نظر خصوصی آپریشن کیلئے واپڈا افسران کو لکھا مگر تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جس کے باعث یہ خطرناک بجلی کے تار انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں اسی طرح مختلف بازاروں کے صدور واپڈا افسران کو آگاہ کر چکے ہیں قبل ازیں آتش زدگی کے واقعات میں بھاری مالی و جانی نقصان ہو چکا ہے اور آئند ہ برسات میں قیمتی جانوں کے مزید ضیاع کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں