ٹی بی ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین ، ڈاکٹر کی ضرورت:شاہد مجید

ٹی بی ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین ، ڈاکٹر کی ضرورت:شاہد مجید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر شاہد مجید نے بتایا کہ ٹی بی ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین ،سنٹرل آکسیجن سپلائی اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے۔۔۔

 ہم اپنی استعداد کے مطابق مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہا ہیں،روزانہ کی بنیاد پرآئوٹ ڈور میں تین سو سے زائد مریضو کا چیک اپ کیا جاتا ہے ، ہسپتال میں صرف ایک وارڈ مکمل ہے ، تین وارڈز کی تعمیرمیں تاخیر کی وجہ سے بھی مشکلا ت کا سامنا ہے ،اسی طرح رواں مالی سال کا بجٹ تاحال ہسپتال انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا،ٹی بی کے مریضوں کو تمام ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ کی سہولت دستیاب ہے ، میری کوشش ہے کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سروسز فراہم کروں،تمام ڈاکٹرز و عملہ کو سختی سے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ان کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آیا جائے ، مخبر حضرات سے اپیل ہے کہ ہسپتال ہذا کی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں