ٹرک اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے، شدید مسائل

 ٹرک اڈے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے، شدید مسائل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹرک اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل 66شمالی میں مختص جگہ کی باضابطہ دستیابی اور ٹرمینلز کی تعمیر نہ ہونے کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔۔۔

اس سے جہاں شہر میں جابجا ٹرک اڈوں کی وجہ سے مسائل باعث تشویش صورتحال اختیار کر گئے ہیں وہاں انتظامیہ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے مابین معاملات متنازعہ بن کر رہ گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ16 سال سے مسلسل التواء کا شکار ہو رہا ہے ،شہر سے باہر ٹرک اڈا بنانے کی منظوری 2010میں دی جا چکی ہے ، موجودہ حکومت نے آتے ہوئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایک سال تک معاملات کو لٹکائے رکھا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف ریونیو سے اجازت ملنے پر ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کی جانب سے مختص جگہ کا موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے تخمینہ لگاکر فزبیلٹی رپورٹ ممبر کالونیز بی او آر پنجاب کو ارسال کی جا چکی ہے ، جس پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری ہوئی تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ یہ تخمینہ اور فیزبیلٹی رپورٹ افسران کی الماریوں کی زینت بن کر عملدرآمد کی منتظر ہے ، جبکہ سیاسی نمائندے کئی مرتبہ بالمشافہ مل کر صوبائی حکام سے استدعا کر چکے ہیں،ٹرک اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی کا مسئلہ تاخیر کا شکار ہونے سے جہاں مسائل میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے وہاں 66شمالی میں جگہ کا تخمینہ بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے ، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ اس ضمن میں سفارشات بھجوائی مرتب کی جا چکی ہیں جس پر جلد پیش رفت متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں