شہریوں کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی پر پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور شہریوں کی جانب سے پینے کے پانی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی معطل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگود ھا شعبہ واٹر ورکس پر ماہانہ بجلی کے بلوں مشینری کی مرمت او ملازمین کی تنخواہوں کی مدد میں ماہانہ چار کروڑ سے زائد کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے جبکہ عوام کو فراہم کیے جانے پینے کے پانی کے بلوں کی مد میں سالانہ تقریبا 50لاکھ روپے وصول ہو رہے ہیں جس سے ادارے کو سلانہ کروڑوں کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے اس خسارے کو کم کرنے کے لیے ریکوری مہم تیز کی لیکن عوام کے عدم تعاون اور ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع کرنے کی بجائے علاقے کی واٹر سپلائی سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کی جارہی ہے ہے ذرائع کا کہنا ہے اس وقت تقریبا 70 فیصد سے زائد عوام ادائیگی نہیں کر رہے ہیں جس کی وصولی کے لیے بھرپور اپریشن شروع کیا جا رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ادارہ پانی کی فراہی میں مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔