پو لیس کی کارروائیاں ، اشتہاری اور منشیات فروش پکڑے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے چوری کی مقدمہ میں مطلوب۔۔۔
اشتہاری مجرم مشتاق کو گرفتار کر لیا،گرفتار منشیات فروش شبیر سے شراب 80لٹر،ذوالفقار سے چرس510گرام اور اویس سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔