سرگودھا میں آج ہڑتال ،ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر نے کل 26 اپریل کو مکمل پر امن شٹرڈائون ہڑتال کرنے ، ریلیاں نکالنے اور احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے
سرگودھا کے تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر نے کل 26 اپریل کو مکمل پر امن شٹرڈائون ہڑتال کرنے ، ریلیاں نکالنے اور احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر شیخ ندیم خاور سرگودھا جمخانہ کلب منعقد ہوا،جس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ۔