نیازی چوک پر چند سال قبل تعمیر پل ٹوٹ پھوٹ کاشکار

نیازی چوک پر چند سال قبل  تعمیر پل ٹوٹ پھوٹ کاشکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیازی چوک کے مقام پر خوشاب روڈ کو پیدل عبور کرنے کیلئے حکومت کی خطیر گرانٹ سے چند سال قبل تعمیر ہونیوالا اوور ہیڈ برج مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔۔۔

 مسلم لیگ ن کی ہی سابق حکومت نے یہ پل تعمیر کروایا تھا تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہو سکے اور لوگ پیدل سڑک کو عبور کر سکیں، تعمیر کے بعد انتظامیہ کی جانب سے صرف ایک مرتبہ اس کا رنگ و روغن کیا گیا جبکہ کئی سالوں سے اس جانب کسی کی توجہ نہیں،ہزاروں لوگ اب بھی روزانہ اس اوور ہیڈ برج کو استعمال کرتے ہیں جو کہ روزباروز خستہ حالی کی نذر ہو کر رہ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں