محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ کی 14 سکیموں کے تخمینہ جات تبدیل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ کی 14 جاری مختلف سکیموں کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔
ورکنگ پارٹی میں ہائی ویز کی 7 پیش کردہ سکیموں میں بھکر کی 4 اور میانوالی کی 3 سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیمیں شامل ہیں جبکہ بلڈنگ کی پیش کردہ سکیموں میں کالجز کی تعمیر ومرمت سرگودہا کی ایک میانوالی اور بھکر کی تین تین سکیمیں شامل تھیں۔ کمشنر نے کالجز کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کی تکمیل کے فوری ساتھ ہی کلاسز کے اجراء کے لیے ڈائریکٹر کالجز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔